روس یوکرائن میں جنگ بندی کے لیے مدد کرے، جرمن چانسلر کا مطالبہ

پیر 11 مئی 2015 07:03

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے روسی صدر ولادمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں ایک مرتبہ پھر یوکرائن میں جنگ بندی کے لیے روسی مدد کی اپیل کی ہے۔ جرمن چانسلر دوسری عالمی جنگ میں ہلاک ہونے والے سویت فوجیوں کے اعزاز میں ہونے والی ایک یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے اتوار کے روز ماسکو پہنچی تھیں۔

(جاری ہے)

حالیہ چند مہینوں میں جرمن چانسلر نے مشرقی یوکرائن کے معاملے میں ہونے والے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد جرمن چانسلر کا کہنا تھا، ”بدقسمی سے مشرقی یوکرائن میں ابھی تک جنگ بندی نہیں ہو سکی ہے۔“ روسی صدر پوٹن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ اور جرمن چانسلر یوکرائنی صورت حال کو دو مختلف نظریوں سے دیکھ رہے ہیں لیکن وہاں زمینی صورت حال میں تبدیلی ضرور آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :