افغانستان ، طالبان نے بادغیس صوبے کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا

پیر 11 مئی 2015 07:03

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء)افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے سرکاری دستوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد صوبے بادغیس کے ضلع جوَند پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ لڑائی کے دوران افغان سکیورٹی دستے جوند سے فرار پر مجبور ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طالبان باغیوں نے جوند ضلعے پر قبضہ کر لیا ہے۔ بادغیس کی صوبائی کونسل کے سربراہ بہاوٴالدین قادس نے صحافیوں کو بتایا کہ بڑی تعداد میں مسلح طالبان نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اس شمال مغربی صوبے کے ضلع جوَند پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے گورنر کے مقامی دفتر اور ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :