آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 70 ارب روپے اضافے کا فیصلہ

پیر 11 مئی 2015 06:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 70 ارب روپے اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ دبئی مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کو گیس اور بجلی مہنگی کرنے سمیت نئے بجٹ کے خدوخال سے آگاہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آنندہ بجٹ میں دفاع کیلئے فنڈز میں نو فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ، جی ڈی پی کا ہدف چھ فیصد رکھا جائے گا، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی، حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانیاں کرا دیں۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال میں دفاعی بجٹ کیلئے770 ارب روپے مختص کئے جائیں گے جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 700 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔حکومت نے دبئی میں آئی ایم ایف سے ساتویں جائزہ پروگرام پر مذاکرات میں مزید بتایا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ 44 کھرب روپے تک رکھا جائیگا۔ جی ڈی پی کی شرح کو بڑھا کر چھ فیصد تک لے جایا جائے گا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سیمعاملات طے پاگئے تو پاکستان کو قرضے کی 55 کروڑ ڈالر کی نئی قسط مل جائیگی۔ آئی ایم ایف نے مجوزہ بجٹ تجاویز سے اتفاق کر لیا تو یہی پیپر 15 مئی کو کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :