آسام میں سخوئی تھرٹی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے

بدھ 20 مئی 2015 06:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) بھارتی ریاست آسام میں ایک سخوئی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی ترجمان نے بتایا کہ آسام کے ضلع ناگاؤن میں واقع سلینبر کی ائر فورس سٹیشن سے معمول کی پرواز کے کچھ دیر بعد سخوئی تھرٹی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔