لاہور، پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی کے امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کر دیا،نئے طریقہ کار کے تحت آئندہ تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر کے امتحانات الگ الگ ہوا کرینگے

بدھ 20 مئی 2015 06:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی کے امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت آئندہ تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر کے امتحانات الگ الگ ہوا کرینگے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے امتحانات کے نئے طریقہ کار کی منظوری دیدی ہے۔ یونیورسٹی کے اس فیصلے پر طلباء کی بڑی تعداد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو سراہا ہے۔