شاہد آفریدی دو ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 20 مئی 2015 06:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر شاہد آفریدی زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں شریک ہونے کے بعد سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وطن واپسی کے بعد چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کو ٹیلی فون کرکے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی سکوارڈ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے لیکن زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے کاؤنٹی کرکٹ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آگئے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد وہ دوبارہ انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :