سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ فیصل آباد کی اہم شخصیتوں کے قتل میں ملوث ہیں، سابق صوبائی وزیر دخلہ

بدھ 20 مئی 2015 06:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ و تجارت زاہد سرفراز سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ فیصل آباد کی اہم شخصیتوں کے قتل میں ملوث ہیں اور یہ قتل اس نے مفرور پولیس انسپکٹر رانا فرخ وحید سے مل کر قتل کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے سی پی او ڈاکٹر سہیل تاجک جن کا گزشتہ روز فیصل آباد سے تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور بعض سیاسی شخصیات کو جن میں ممبر قومی و صوبائی بھی شامل ہیں ۔ وہ بتایا تھا کہ فیصل آباد کی اہم شخصیتوں اور پولیس مقابلے میں لوگوں کو مارنے والے افسران کی سرپرستی رانا ثناء اللہ کرتا تھا اور وہ اس کے آگے بے بس تھا اس لئے رانا ثناء اور اس کے چہتے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں تھے ۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ فیصل آباد کا ڈان بنا ہوا ہے ۔ انہو ں نے فیصل آباد کے دو اہم بکی مہر طارق اور مہر بھولا جو کہ حقیقی بھائی ہیں انہیں اس لئے قتل کی وارداتوں میں ملوث کیا کیونکہ وہ سرمایہ دار پارٹی ہے اور رانا ثناء اللہ ان سے 20 ، 20 کروڑ روپیہ حاصل کرنا چاہتا تھا اگر رانا ثناء اللہ کے جرائم کی صحیح طریقے سے انکوائری ہو جائے تو ماڈل ٹاؤن واقعہ کے ساتھ ساتھ کئی بے گناہ افراد کے قتل میں نہ صرف ملوث پایا جائے گا بلکہ ا نہیں پھانسی کے پھندے پر جھولنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نہ مجھے رانا ثناء اللہ اور نہ وزیر اعلی پنجاب سے خوفزدہ ہوں میں سچ کہتا رہوں گا اور ان تمام قتل کی وارداتوں کی جوائنٹ تحقیقاتی ہونی چاہئے تاکہ حقائق منظر عام پر آ سکیں ۔