شاہد آفریدی نے حیران کن طور پر ایشانت شرما کو سب سے مشکل باوٴلر قرار دیدیا ،ایشانت شرما سب سے مشکل باوٴلر لگتے ہیں کیونکہ آپ ان کی گیند پر آسانی سے شاٹ نہیں مار سکتے ، اے بی ڈی ویلیئرز کو ٹی20 کا سب سے بہترین کھلاڑی ہے، شاہد خان آفریدی

بدھ 20 مئی 2015 06:07

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے حیران کن طور پر ہندوستانی باوٴلر ایشانت شرما کو سب سے مشکل باوٴلر قرار دیا ہے۔لندن میں انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نیٹ ویسٹ بلاسٹ کھیلنے کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ انہیں ایشانت شرما سب سے مشکل باوٴلر لگتے ہیں کیونکہ آپ ان کی گیند پر آسانی سے شاٹ نہیں مار سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2009 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد انہوں نے ڈانس کیا تھا کیونکہ وہ ایک خوشی کا موقع تھا اور میرے ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا تھا کہ میں بہت اچھا ڈانس کرتا ہوں۔شاہد آفریدی نے جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کو ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر اے بی ڈی ویلیئرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ ہر طرز کی کرکٹ کھیل سکتا ہے اور ہر طرح کا شاٹ کھیل سکتا ہے چاہے وہ کرکٹ کی کتاب میں ہو یا نہیں۔

(جاری ہے)

آفریدی نے 2009 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور فائنل میں سری لنکا کے خلاف کارکردگی کو اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی سب سے بہترین کارکردگی قرار دیا۔ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں 51 رنز کی اننگ کھیلنے کے ساتھ میچ میں 16 رنز کے عوض ہرشل گبز اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسی اہم وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔شہرہ آفاق آل راؤنڈر نے فائنل میں اسی کارکردگی کو دہراتے ہوئے ایک وکٹ لینے کے ساتھ ساتھ 54 رنز کی فتح گر اننگ کھیل کر پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بنوایا تھا۔

متعلقہ عنوان :