10 مرلہ سے بڑے گھر پر 10 ہزار روپے سالانہ ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 مئی 2015 06:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے آئندہ بجٹ 2015-16 میں 10 مرلہ سے بڑے گھر پر 10 ہزار روپے سالانہ ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ملک میں اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے 10 مرلہ سے بڑھے گھروں ، 4 لاکھ روپے سالانہ آمدنی رکھنے والوں ، 1000 سیسی یا اس سے بڑی کار کے حامل افراد پر 5 ہزار سے 10 ہزار روپے سالانہ ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جو متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے وقت وصول کرنے کے پابند ہوں گے ۔

(جاری ہے)

10 مرلہ سے زائد کے بڑے گھروں کے مالکان اپنے کم ٹیکس کے سالانہ گوشوارے جمع کرواتے وقت اپنی ٹوٹل ٹیکس ذمہ داری میں سے اس دوہولڈنگ ٹیکس کی ادا شدہ رقم کو منہا کر لیا کریں گے ایف بی آر کی طرف سے کئے گئے اس اقدام کو مقصد اکانومی کو دستاویزی بنانا اور ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینا ہے ۔