سانحہ صفورا کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ،قائم علی شاہ،تفتیش جاری ہے ،دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائیگا،دہشت گرد اب کہیں نہیں بھاگ سکتے، پشاور میں ہوں یا کوئٹہ ہماری گرفت میں آئیں گے، جلد ہی اس حوالے سے اچھی خبر دوں گا،وزیر اعلیٰ سندھ کا اسمبلی میں خطاب، صحافیوں سے گفتگو
بدھ 20 مئی 2015 06:19
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔ ذوالفقارمرزا کے پیچھے خفیہ قوت کا ہاتھ ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا ہے ان سے تفتیش کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان کو جلد میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد عوام میں ہوں گے ذوالفقار مرزا کے پیچھے خفیہ قوت کا ہاتھ ہے خفیہ قوت کا علم ہے جسے جلد عوام کے سامنے لائینگے ۔
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا گوٹھ واقعہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے منگل کو نواب شاہ پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین کے کانوکیشن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی سانحہ میں را کے ملوث ہونے کے شواہدملے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان اورامن کاگہوارہ بنانے کے لئے سندھ حکومت، پولیس اورد یگر ادارے دن رات کام کررہے ہیں سانحہ صفورا ایک انتہائی اندوہناک واقعہ تھا تاہم پولیس ، رینجرز اور دیگر اداروں نے تفتیش کے بعداس واقعہ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جلد ہیں واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی پکڑلیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ 13 مئی صفورا گوٹھ میں ملوث مجرموں کے چہرے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں آ گئے ہیں ۔ یہ دہشت گرد اب کہیں نہیں بھاگ سکتے ۔ وہ پشاور میں ہوں یا کوئٹہ یاپاکستان میں کسی بھی جگہ پر ہوں ، وہ ہماری گرفت میں آئیں گے اور انشاء اللہ انہیں قانون اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ میں جلد ہی اس حوالے سے اچھی خبر دوں گا ۔ وہ منگل کو سندھ اسمبلی میں رواں مالی سال کے بجٹ پر بحث کے دوران خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ امن و امان کا مسئلہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے لئے ایک چیلنج ہے اور یہ چیلنج ہم نے قبول کیا ہے۔ 13مئی کے اندوہناک واقع سے پہلے حالات بہت بہتر ہوچکے تھے۔ ایوان صنعت و تجارت پاکستان کی ایک تقریب میں ایوان کے عہدیداروں نے یہ تسلیم کیا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ صدر پاکستان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، آئی ایس آئی، ایم آئی کے سربراہان، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ موجود تھے۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم نے بھی سندھ حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ادنیٰ آدمی ہوں۔ مجھے سندھ کے عوام اور سندھ اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا کام ہے۔ لیکن اس تنقید میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔ سانحہ 13مئی سے قبل پورے صوبے میں اغواء برائے تاوان کا صرف ایک کیس تھا، جب ہم نے حکومت سنبھالی تو اغواء کے 19کیس تھے۔ اس وقت صرف ایک صحافی اغواء ہوا ہے، اسے بھی جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسے چار بڑے جرائم پر کنٹرول کی ذمہ داری ایپیکس کمیٹی کو سونپی گئی ہے۔ میں ارکان سندھ اسمبلی میں اعداد و شمار کا کتابچہ پیش کروں گا تو ان کو اندازہ ہوگا کہ کتنی بہتری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی گیا لوگوں نے ہماری کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے شکارپور ضلع جرائم پیشہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ وہاں اب بہت بہتری آئی ہے۔ برطانیہ، یورپی یونین اور کئی ملکوں کے سفارتکاروں نے قیام امن کے لئے ہماری کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت گرمی اور بجلی کے بحران کی وجہ سے ہزاروں لوگ کراچی میں سمندر پر نہانے جاتے ہیں اور بڑے اعتماد سے گھروں کو واپس آتے ہیں۔ اب شہر یہ بات جانتے ہیں کہ وہ کراچی میں آزادی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں ہم نے آپریشن کیا، جہاں جرائم پیشہ عناصر نے اپنی پناہ گائیں بنا رکھی ہیں۔ جہاں کوئی ہیں جا سکا وہاں جاکر ہم نے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شورش ہے۔ اس بات کو وفاقی حکومت اور مسلح افواج نے بھی تسلیم کیا ہے۔ کوئٹہ اور پشاور میں کیا ہوئی ہے جہاں ہزاروں افراد قتل کردئیے گئے۔ پنجاب میں کیا ہورہا ہے۔ واہگہ بارڈر پر دہشتگردوں کا خوفناک واقعہ رونما ہو ا لیکن مجال ہے کہ کوئی اس پر بات کرے۔ ہم محبت کرنے والے لوگ ہیں اور محبت سے رہتے ہیں۔اس لئے ہمارے لئے سب باتیں کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب ارباب غلام رحیم وزیر اعلیٰ سندھ تھے تو کراچی میں کور کمانڈر کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔ کور کمانڈر بلٹ پروف کار میں تھے اس لئے بچ گئے۔ میں نے ارباب سے کہا تھا کہ ا ن کے دور میں عام آدمی تو کیا کور کمانڈر بھی محفوظ نہیں ہے۔ کیا ارباب غلام رحیم نے استعفیٰ دیا؟ خود جنرل پرویز مشرف پر دو بار حملہ ہوا، کیا انہوں نے استعفیٰ دیا؟ ارباب کے دور میں امریکی قونصل خانے پر بم دھماکہ ہوا۔ ایک سفارتکار کا ہاتھ سندھ کلب میں ملا، فرانسیسی باشندوں کی بس پر حملہ ہوا تھا، دہشتگردی کے ان تمام واقعات میں ملوث دہشتگردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کا ہم نے پتہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 13مئی کی اطلاع ملنے پر پاک چین راہداری سے متعلق اجلاس کو چھوڑ کر کراچی پہنچا۔ میرے لیڈرآصف علی رداری نے مجھے ہدایات دیں کہ میں فوراً کراچی کے لئے روانہ ہوجاؤں۔انہوں نے کہا کہ اسماعیلی برادری امن و امان کے قیام کے لئے سندھ حکومت کی کوششوں پر اعتماد کرری ہے۔ عزت مآب آغا خان کراچی تشریف لائے تھے۔ انہوں نے بھی ہماری کوششوں کو سراہا ۔ آغا خان نے آغا خان اسپتال کی توسیع کی خواہش ظاہر کی۔ ہم نے ان کو زمین فراہم کی۔ اس اسپتال پر وہ 400ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے سندھ حکومت اور کراچی کے حالات پر اعتماد ہے۔ اس لئے وہ سرمایہ اری کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف تین چار روز قبل کراچی آئے اور یہاں دو روز قیام کیا۔ انہوں نے بھی ہماری کوششوں کو سراہا۔ چیف آف آرمی استاف نے کہا کہ وہ سندھ حکومت کی ہر طرح معاونت کریں گے۔ یہاں تک کے مالی معاونت بھی کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے امن و امان کے لئے سندھ حکومت کو 20ارب روپے دئیے جائیں گے لیکن ابھی تک ایک ”دھیلہ “بھی ہمیں نہیں دیا گیا ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت بھی ابھی تک ہمیں اپنے حصے کے پیسے نہیں ملے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہت کام کیا ہے ۔ مٹھی اسپتال کا موازنہ کسی بھی جدید اسپتال سے کیا جا سکتا ہے ۔ تھر اور کوہستان کی ترقی کے لیے قانون سازی ہو رہی ہے ۔ ہم 6 سال سے تھر میں 6 لاکھ افراد کو مفت گندم فراہم کر رہے ہیں ۔ پانی کے منصوبوں پر گذشتہ سال پانچ ارب روپے اور اس سال سے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ ہم نے مٹھی میں سب سے بڑا آر او پلانٹ لگایا ہے ۔ 750 مزید آر او پلانٹس لگائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں بہشت تو تعمیر نہیں کی جا سکتی لیکن ہم نے بہت بہتری کی ہے ۔ 700 دیہات کو بجلی فراہم کی ہے ۔ سڑکوں کا جال بچھایا ۔ ہم نے سب کی بلا امتیاز خدمت کی ۔ سوا دو لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا ۔ مزید 40 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا ۔ ساری بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں ۔ کسی کی سفارش پر نہیں ہوئیں ۔ اس سال ہم پانچ نئے اسپتالوں کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ سول اسپتال کراچی کی حالت کو بہتر بنایا ہے ۔ کراچی میں ٹراما سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ عباسی شہید اسپتال کی تزئین و آرائش اور مرمت کی ہے ۔ کراچی میں پاکستان کی پہلی لاء یونیورسٹی بنائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت اپنے حصے کی رقم نہیں دے رہی ہے ، جس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی میں نے ٹریلر دکھایا ہے ۔ اصل فلم بجٹ کے موقع پر دکھاوٴں گا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 20 مئی 2015 کی مزید خبریں
-
پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ٹیم کی قیادت کرینگے ، شعیب ملک ، کامران اکمل، محمد سمیع کی واپسی ، نائب کپتان سرفراز احمد ہونگے ، پہلا ٹی ... مزید
-
زمبابوے کے کپتان کا بہترین سکیورٹی اور مہمان نوازی پر شکریہ،دنیا میں کہیں بھی سکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، کرکٹ میں زمبابوے بھی تنہائی کا شکار رہا، پاکستان کے مسائل ان سے زیادہ اور کون سمجھ ... مزید
-
شاہد آفریدی نے حیران کن طور پر ایشانت شرما کو سب سے مشکل باوٴلر قرار دیدیا ،ایشانت شرما سب سے مشکل باوٴلر لگتے ہیں کیونکہ آپ ان کی گیند پر آسانی سے شاٹ نہیں مار سکتے ، اے بی ڈی ویلیئرز کو ٹی20 کا سب ... مزید
-
شاہد آفریدی دو ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے
-
ہوٹل کا ویٹر کرکٹر بن گیا،نوعمر حیدر علی کا نیا ریکارڈ،کراچی انڈر16 کی جانب سے 249 رنز
-
سی ایس ایس کا معاملہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے پاکستان کا ہے، چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو جانتا بھی نہیں ،نواز شریف کا قومی اسمبلی میں بیان، افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم کا پبلک سروس کمیشن سے کوئی ... مزید
-
لاہور، گورنر ہاؤس میں مختلف تعمیرات کیلئے10کروڑ 90لاکھ روپے کی رقم مختص کر دی گئی
-
صوبے میں بجلی لوڈ شیڈنگ شیڈول مسترد ، پرویز خٹک کا لوڈشیڈنگ میں کم ازکم 35 فیصد کمی کا مطالبہ، پیسکو سے نیا شیڈول طلب کیا ہے، پیسکو سے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کو بجلی کی یومیہ پیداوار میں اس کے حصے ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی معاملات میں خورد برد کے کیس کی سماعت 27مئی تک ملتوی کردی
-
حکومتی وزیر ایک دوسرے سے بات کرنا گوارہ نہیں کرتے ، ٹیم کیا کام کرے گی ؟اعتزاز احسن ، جعل سازی کی خبر افسوسناک ہے ، بیرون ملک پاکستانیوں پر اثر پڑے گا ، بغیر ثبوت کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے ... مزید
-
لاہور، پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی کے امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کر دیا،نئے طریقہ کار کے تحت آئندہ تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر کے امتحانات الگ الگ ہوا کرینگے
-
10 مرلہ سے بڑے گھر پر 10 ہزار روپے سالانہ ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
-
سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ فیصل آباد کی اہم شخصیتوں کے قتل میں ملوث ہیں، سابق صوبائی وزیر دخلہ
-
لاہور، 2دن بعد، پنجاب میں تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان
-
شعبان کا چاند نظر آگیا،بدھ 20مئی کو یکم شعبان اور شبِ براء ت 02جون کوہوگی،شعبان المعظم30دن ،پہلاروزہ 19جون کوہوگا
-
آسام میں سخوئی تھرٹی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے
-
افغان طالبان کے سیاسی وفد کا ایران کا دورہ ، ایرانی دفاعی حکام سے ملاقات ، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
-
کیا جہاز کو ہیک کر کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟
-
کوئی جرم نہیں کیا، اپنی بے گناہی ثابت کروں گی: سابق تھائی وزیراعظم
-
موبائل فون کے استعمال پرپابندی سے طلبا کی کارکردگی بہترہوسکتی ہے، لندن اسکول آف اکنامکس، پابندی سے کمزور طالب علموں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے، سروے
-
اٹلی، فرانس اور جرمنی یورپین ڈرون پروگرام کی تیاری پر متفق ہو گئے ،امریکی اور اسرائیلی ڈرون طیاروں پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ پیش ،تینوں مما لک نے معاہدے پر دستخط کر دیئے
-
امریکہ ، پولیس کے فوجی طرز کا سامان استعمال کرنے پر پابندی عا ئد ،پولیس اہلکار بکتر بند گاڑیاں، کیمو فلاج وردیاں اور دستی بم پھینکنے والے لانچر استعمال نہیں کرسکیں گے ، فوجی سازو سامان کے استعمال ... مزید
-
کولمبیا: مٹی کا تودہ گرنے سے 52افراد ہلا ک،37 زخمی ،مغربی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ
-
سانحہ صفورا کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ،قائم علی شاہ،تفتیش جاری ہے ،دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائیگا،دہشت گرد اب کہیں نہیں بھاگ سکتے، پشاور میں ہوں یا کوئٹہ ہماری ... مزید
-
وزیراعظم کی سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف
-
حکومت اور کپتانی میں بڑا فرق ہے، میں نے 12 سال جیل کاٹی ہے عمران تو جیل کا پانی بھی نہیں پی سکتے،آصف علی زرداری ، حکمرانی کرنا کرکٹ کا کھیل نہیں، حکومت کرنے میں اور کرکٹ کپتانی کرنے میں بہت فرق ہے،پیپلز ... مزید
-
پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے ڈینئل فیلڈمین کی سرتاج عزیز، آرمی چیف سے ملاقاتیں،خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
ایف آئی اے کے ملک بھر میں ایگزیکٹ کمپنی کے دفاتر پر چھاپے،71 ملازمین گرفتار،راولپنڈی اسلام آباد میں کمپنی کے دفاتر سیل ،فائلیں اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ قبضہ میں لے لیاگیا، ایف آئی اے نے کمپنی سے آئی ... مزید
-
ملک کے 22ہزار مدارس دہشتگردی میں ملوث ہیں، خواجہ آصف ، پاکستان ایٹمی ریاست ہے لیکن یہا ں نمازیوں کی حفاظت کرنا پڑتی ہے جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ، پرویز رشید کے بیا ن کا غلط مطلب لیا گیا ہمارے اندر ... مزید
-
اسرائیل کی جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے امریکہ اور اردن کے سفارتی ذرائع استعمال کررہے ہیں ، سرتاج عزیز،اسرائیل کے ساتھ براہ راست سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، ایو ان ... مزید
-
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے عمران کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس واپس لے لیا،عمران خان نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں کل کا ہری پور جلسہ منسوخ کردیا،ریٹرننگ افسرکو ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ... مزید
-
گیس چوری کی روک تھام کیلئے 200 ارب درکار ہیں‘ وزیر پیٹرولیم
-
این آ ر او کیس میں سپریم کورٹ کے قانونی نکات غیر متعلقہ تھے،جسٹس ثاقب نثار ،وفاقی حکومت کی جانب سے این آر او کو غلط تسلیم کر لینے کے باوجود عدا لت نے غیر ضروری طور پر 350 صفحات پر فیصلہ لکھ ڈالا،بھارتی ... مزید
-
جماعت اسلامی کو اسلام نہیں اسلام آباد زیادہ عزیز ہے ،ڈاکٹر عبدالقدیر ، سیاستدان جلسے جلوس چھوڑیں اور عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کریں ،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے توانائی بحران کا ... مزید
-
اسلام آباد، مسلم لیگ (ن)کا آئندہ الیکشن مریم نواز کی قیادت میں لڑنے کا فیصلہ ،بلدیاتی انتخابات ٹیسٹ کیس سمجھ کر عوامی اجتماعات میں بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
-
ماہ رمضان میں افطار کا ٹائم ایک رکھا جائے اور عوام کو اشیاء خوردونوش کی مد میں ریلیف دیا جائے ،سینیٹر عطاء الرحمن ، حکومت نے ماہ رمضان پیکج تیار کرلیا ہے اعلان جلد ہوگا،قائد ایوان راجہ ظفر الحق
-
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل مان کاپی اے ایف مسرور کا دورہ، مختلف سکواڈرنز اور تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
-
سی ڈی ڈبلیو پی نے 51ارب کے 5منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دئیے ،3ارب کے 2 منصوبوں کی منظوری،مکران کوسٹل ہائی وے سے نیو گوادر ائیرپورٹ تک سڑکیں، پنجاب آزاد کشمیر میں ڈیزاسٹر منجمنٹ سنٹر اور سیلاب ... مزید
-
کراچی ،سندھ ہائی کورٹ کا ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کرنے کا حکم،عدالتی احکامات کی پابندی کو یقینی بنایا جائے،سیکریٹری داخلہ سندھ کو ہدایت ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ذوالفقار مرزا کی عبوری ... مزید
-
قبیح دھندے میں ملوث افراد کی جگہ جیل ہے:شہبازشریف، غیر معیاری خوراک سے کسی شخص کی ہلاکت پر 10 برس قید اور 30 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ایسے جرائم ناقابل ضمانت ہونگے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس
-
این اے سی ٹی اے نے 20ماہ کے دوران 4ہزاردھمکیوں اور 1650معلوماتی رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی،بگرام جیل ،افغانستان سے 43پاکستانیوں کو رہا کروایا گیا جن کی قسمت یو ایس حکام کے بگرام سے جانے کے بعد غیر ... مزید
-
اسلام آباد،وزارت مذہبی امور نے معاونین حجاج کیلئے حج نہ کرنے کابیان حلفی لازمی قرار دیدیا
-
سوشل میڈیا کی ویڈیو رمیش لال کے بھائی کی شادی کی تقریب کی ہے،نثار احمد کھوڑو،اس بات کا دکھ ہے اپوزیشن خاتون رکن نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا ، کسی شادی کی تقریب میں جانا کوئی جرم نہیں ،سینئر صوبائی وزیر ... مزید
-
قومی اسمبلی میں گیس انفراسٹرکچر ترقیاتی محصول بل 2014 اپوزیشن کے شورشراب میں منظور،ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی کی سخت مخالفت ، ایم کیو ایم بل کی منظوری کو غیر آئینی قرار دے دیا
-
ماڈل آیان علی کے خلاف تحقیقاتی اداروں کا گھیرا تنگ ،مزید کئی سال تک پابند لاسل کرنے کیلئے شکنجہ تیار کر لیا
-
جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان ایشیا کے ٹاپ 5 ممالک میں شامل
-
زرداری اور بلاول بھٹو کے مابین جائیداد کے معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا
-
کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، راجناتھ سنگھ ، ملک دشمنی کا کوئی بھی پروگرام ناقابل قبول ہوگا ، تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.