صوبے میں بجلی لوڈ شیڈنگ شیڈول مسترد ، پرویز خٹک کا لوڈشیڈنگ میں کم ازکم 35 فیصد کمی کا مطالبہ، پیسکو سے نیا شیڈول طلب کیا ہے، پیسکو سے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کو بجلی کی یومیہ پیداوار میں اس کے حصے کی کم ازکم 1400 میگاواٹ بجلی ہر صورت میں مہیا کرے اور ناروا لوڈ شیڈنگ کرکے صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم بند کرے، وزیر اعلی
بدھ 20 مئی 2015 06:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیلئے پیسکو کے شیڈول کو مسترد کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ میں کم ازکم 35 فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے مطابق پیسکو سے نیا شیڈول طلب کیا ہے اُنہوں نے پیسکو سے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کو بجلی کی یومیہ پیداوار میں اس کے حصے کی کم ازکم 1400 میگاواٹ بجلی ہر صورت میں مہیا کرے اور ناروا لوڈ شیڈنگ کرکے صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم بند کرے اُنہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول بجلی کی پیداوار میں ہمارے یومیہ شیئر کے اندر رہتے ہوئے بنایا جائے اور ہمارے صوبے کی بجلی کسی دوسرے صوبے کو دینے کا ظلم ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اُنہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری کا باعث بننے والے واپڈا اور پیسکو کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف اسی طرح کی سخت ترین کاروائی کی جائے جس طرح خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے کرپٹ افسروں کو جیلوں میں ڈالا اور ان کے خلاف احتساب کمیشن اور نیب میں مقدمات قائم کئے اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اپنے حصے کی پوری بجلی ملے تو صوبے سے ایک تہائی لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی یہ ہدایات اُنہوں نے آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پیسکو کے چیف ایگزیکٹیو اور دیگر اعلیٰ حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینئر وزیروں، صوبائی وزراء و مشیروں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری انرجی و دیگر افسران نے شرکت کی وزیراعلیٰ نے پیسکو حکام سے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار، اس پیداوار میں صوبے کے حصے اور لوڈشیڈنگ کے شیڈول سے صوبائی حکومت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کرے اُنہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت کے اجلاس میں صوبے کو اس کے حصے کی 14 فیصد بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اُنہوں نے کہا کہ آ ج منگل 19 مئی کو بجلی کی مجموعی پیداوار میں صوبے کا حصہ 1700 میگاواٹ بنتا ہے لیکن پیسکونے صرف1100 میگاواٹ مہیا کئے ہیں اگر یہ حصہ پورا فراہم کیا جاتا تو ایک تہائی لوڈ شیڈنگ کم ہوتی اُنہوں نے کہاکہ بجلی چوری کے بہانے خیبرپختونخوا کی بجلی دوسرے صوبوں کودے دی جاتی ہے لیکن حقیقی صورتحال یہ ہے کہ پیسکو کے ایکسین، ایس ڈی اوز، لائن مین اور میٹر ریڈرزکی ملی بھگت سے یہ چوری کی جاتی ہے اور اس چوری کی سزا بے قصور عوام کو دی جاتی ہے جو سراسر ظلم ہے پرویز خٹک نے کہا کہ آئین اور وفاقی وزیروں کے فیصلے کے مطابق پیسکو وفاقی حکومت سے صوبے کے شیئر کا مطالبہ کرے اُنہوں نے کہا کہ جہاں لوڈ شیڈنگ 18گھنٹے یا اس سے زیادہ ہے وہاں صارفین کو بل جمع کرانے پر آمادہ کیا جائے اور بجلی کی چوری ختم کی جائے جس کیلئے صوبائی حکومت پیسکو سے ہر قسم کا مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے اُنہوں نے بجلی کی چوری روکنے کیلئے صوبائی حکومت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی خدمات مہیا کرنے کی پیش کش بھی کی اُنہوں نے ڈیڑھ سال سے پانچ ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کے باوجودنئے ٹرانسفارمروں اور پیسکو کی جانب سے اریگیشن و پبلک ہیلتھ کے ٹیوب ویلوں اور سکولوں، کالجوں و ہسپتالوں کو بجلی کی عدم فراہمی پر بھی گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کنکشن اور ٹرانسفارمر30 جون تک فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اُنہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ پیسکو اور واپڈا میں مانیٹرنگ اور بجلی کی سکیموں اور سامان وغیرہ کی صورتحال معلوم کرنے کا کوئی نظام سرے سے موجود نہیں ہے اُنہوں نے کہا کہ پیسکو کی بدانتظامی کی وجہ سے بجلی کے مسائل پیدا ہورہے ہیں اس موقع پر پیسکو کے چیف ایگزیکٹیو نے اعتراف کیا کہ پیسکو بجلی چوری کیلئے ڈالے گئے کنڈے اُتارنے میں بالکل بے بس ہے وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا حکومت کے سیکرٹری انرجی کو ہدایت کی کہ وہ پیسکو کے ساتھ مل کر لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول مرتب کرنے کے علاوہ پیسکو کے ساتھ حل طلب تمام معاملات کو تحریری شکل دیں اور پیسکو کے نظام کو درست کرنے کیلئے اقدامات تجویز کرنے کے علاوہ اس سلسلے میں صوبائی محکموں کی معاونت کے احکامات کا بھی جائزہ لیں اُنہوں نے کہا کہ ان سفارشات پر آئندہ 26 مئی کے اجلاس میں غور کیا جائے گا جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی بھی شریک ہوں گے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 20 مئی 2015 کی مزید خبریں
-
پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ٹیم کی قیادت کرینگے ، شعیب ملک ، کامران اکمل، محمد سمیع کی واپسی ، نائب کپتان سرفراز احمد ہونگے ، پہلا ٹی ... مزید
-
زمبابوے کے کپتان کا بہترین سکیورٹی اور مہمان نوازی پر شکریہ،دنیا میں کہیں بھی سکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، کرکٹ میں زمبابوے بھی تنہائی کا شکار رہا، پاکستان کے مسائل ان سے زیادہ اور کون سمجھ ... مزید
-
شاہد آفریدی نے حیران کن طور پر ایشانت شرما کو سب سے مشکل باوٴلر قرار دیدیا ،ایشانت شرما سب سے مشکل باوٴلر لگتے ہیں کیونکہ آپ ان کی گیند پر آسانی سے شاٹ نہیں مار سکتے ، اے بی ڈی ویلیئرز کو ٹی20 کا سب ... مزید
-
شاہد آفریدی دو ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے
-
ہوٹل کا ویٹر کرکٹر بن گیا،نوعمر حیدر علی کا نیا ریکارڈ،کراچی انڈر16 کی جانب سے 249 رنز
-
سی ایس ایس کا معاملہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے پاکستان کا ہے، چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو جانتا بھی نہیں ،نواز شریف کا قومی اسمبلی میں بیان، افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم کا پبلک سروس کمیشن سے کوئی ... مزید
-
لاہور، گورنر ہاؤس میں مختلف تعمیرات کیلئے10کروڑ 90لاکھ روپے کی رقم مختص کر دی گئی
-
صوبے میں بجلی لوڈ شیڈنگ شیڈول مسترد ، پرویز خٹک کا لوڈشیڈنگ میں کم ازکم 35 فیصد کمی کا مطالبہ، پیسکو سے نیا شیڈول طلب کیا ہے، پیسکو سے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کو بجلی کی یومیہ پیداوار میں اس کے حصے ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی معاملات میں خورد برد کے کیس کی سماعت 27مئی تک ملتوی کردی
-
حکومتی وزیر ایک دوسرے سے بات کرنا گوارہ نہیں کرتے ، ٹیم کیا کام کرے گی ؟اعتزاز احسن ، جعل سازی کی خبر افسوسناک ہے ، بیرون ملک پاکستانیوں پر اثر پڑے گا ، بغیر ثبوت کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے ... مزید
-
لاہور، پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی کے امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کر دیا،نئے طریقہ کار کے تحت آئندہ تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر کے امتحانات الگ الگ ہوا کرینگے
-
10 مرلہ سے بڑے گھر پر 10 ہزار روپے سالانہ ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
-
سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ فیصل آباد کی اہم شخصیتوں کے قتل میں ملوث ہیں، سابق صوبائی وزیر دخلہ
-
لاہور، 2دن بعد، پنجاب میں تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان
-
شعبان کا چاند نظر آگیا،بدھ 20مئی کو یکم شعبان اور شبِ براء ت 02جون کوہوگی،شعبان المعظم30دن ،پہلاروزہ 19جون کوہوگا
-
آسام میں سخوئی تھرٹی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے
-
افغان طالبان کے سیاسی وفد کا ایران کا دورہ ، ایرانی دفاعی حکام سے ملاقات ، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
-
کیا جہاز کو ہیک کر کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟
-
کوئی جرم نہیں کیا، اپنی بے گناہی ثابت کروں گی: سابق تھائی وزیراعظم
-
موبائل فون کے استعمال پرپابندی سے طلبا کی کارکردگی بہترہوسکتی ہے، لندن اسکول آف اکنامکس، پابندی سے کمزور طالب علموں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے، سروے
-
اٹلی، فرانس اور جرمنی یورپین ڈرون پروگرام کی تیاری پر متفق ہو گئے ،امریکی اور اسرائیلی ڈرون طیاروں پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ پیش ،تینوں مما لک نے معاہدے پر دستخط کر دیئے
-
امریکہ ، پولیس کے فوجی طرز کا سامان استعمال کرنے پر پابندی عا ئد ،پولیس اہلکار بکتر بند گاڑیاں، کیمو فلاج وردیاں اور دستی بم پھینکنے والے لانچر استعمال نہیں کرسکیں گے ، فوجی سازو سامان کے استعمال ... مزید
-
کولمبیا: مٹی کا تودہ گرنے سے 52افراد ہلا ک،37 زخمی ،مغربی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ
-
سانحہ صفورا کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ،قائم علی شاہ،تفتیش جاری ہے ،دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائیگا،دہشت گرد اب کہیں نہیں بھاگ سکتے، پشاور میں ہوں یا کوئٹہ ہماری ... مزید
-
وزیراعظم کی سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف
-
حکومت اور کپتانی میں بڑا فرق ہے، میں نے 12 سال جیل کاٹی ہے عمران تو جیل کا پانی بھی نہیں پی سکتے،آصف علی زرداری ، حکمرانی کرنا کرکٹ کا کھیل نہیں، حکومت کرنے میں اور کرکٹ کپتانی کرنے میں بہت فرق ہے،پیپلز ... مزید
-
پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے ڈینئل فیلڈمین کی سرتاج عزیز، آرمی چیف سے ملاقاتیں،خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
ایف آئی اے کے ملک بھر میں ایگزیکٹ کمپنی کے دفاتر پر چھاپے،71 ملازمین گرفتار،راولپنڈی اسلام آباد میں کمپنی کے دفاتر سیل ،فائلیں اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ قبضہ میں لے لیاگیا، ایف آئی اے نے کمپنی سے آئی ... مزید
-
ملک کے 22ہزار مدارس دہشتگردی میں ملوث ہیں، خواجہ آصف ، پاکستان ایٹمی ریاست ہے لیکن یہا ں نمازیوں کی حفاظت کرنا پڑتی ہے جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ، پرویز رشید کے بیا ن کا غلط مطلب لیا گیا ہمارے اندر ... مزید
-
اسرائیل کی جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے امریکہ اور اردن کے سفارتی ذرائع استعمال کررہے ہیں ، سرتاج عزیز،اسرائیل کے ساتھ براہ راست سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، ایو ان ... مزید
-
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے عمران کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس واپس لے لیا،عمران خان نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں کل کا ہری پور جلسہ منسوخ کردیا،ریٹرننگ افسرکو ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ... مزید
-
گیس چوری کی روک تھام کیلئے 200 ارب درکار ہیں‘ وزیر پیٹرولیم
-
این آ ر او کیس میں سپریم کورٹ کے قانونی نکات غیر متعلقہ تھے،جسٹس ثاقب نثار ،وفاقی حکومت کی جانب سے این آر او کو غلط تسلیم کر لینے کے باوجود عدا لت نے غیر ضروری طور پر 350 صفحات پر فیصلہ لکھ ڈالا،بھارتی ... مزید
-
جماعت اسلامی کو اسلام نہیں اسلام آباد زیادہ عزیز ہے ،ڈاکٹر عبدالقدیر ، سیاستدان جلسے جلوس چھوڑیں اور عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کریں ،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے توانائی بحران کا ... مزید
-
اسلام آباد، مسلم لیگ (ن)کا آئندہ الیکشن مریم نواز کی قیادت میں لڑنے کا فیصلہ ،بلدیاتی انتخابات ٹیسٹ کیس سمجھ کر عوامی اجتماعات میں بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
-
ماہ رمضان میں افطار کا ٹائم ایک رکھا جائے اور عوام کو اشیاء خوردونوش کی مد میں ریلیف دیا جائے ،سینیٹر عطاء الرحمن ، حکومت نے ماہ رمضان پیکج تیار کرلیا ہے اعلان جلد ہوگا،قائد ایوان راجہ ظفر الحق
-
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل مان کاپی اے ایف مسرور کا دورہ، مختلف سکواڈرنز اور تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
-
سی ڈی ڈبلیو پی نے 51ارب کے 5منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دئیے ،3ارب کے 2 منصوبوں کی منظوری،مکران کوسٹل ہائی وے سے نیو گوادر ائیرپورٹ تک سڑکیں، پنجاب آزاد کشمیر میں ڈیزاسٹر منجمنٹ سنٹر اور سیلاب ... مزید
-
کراچی ،سندھ ہائی کورٹ کا ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کرنے کا حکم،عدالتی احکامات کی پابندی کو یقینی بنایا جائے،سیکریٹری داخلہ سندھ کو ہدایت ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ذوالفقار مرزا کی عبوری ... مزید
-
قبیح دھندے میں ملوث افراد کی جگہ جیل ہے:شہبازشریف، غیر معیاری خوراک سے کسی شخص کی ہلاکت پر 10 برس قید اور 30 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ایسے جرائم ناقابل ضمانت ہونگے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس
-
این اے سی ٹی اے نے 20ماہ کے دوران 4ہزاردھمکیوں اور 1650معلوماتی رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی،بگرام جیل ،افغانستان سے 43پاکستانیوں کو رہا کروایا گیا جن کی قسمت یو ایس حکام کے بگرام سے جانے کے بعد غیر ... مزید
-
اسلام آباد،وزارت مذہبی امور نے معاونین حجاج کیلئے حج نہ کرنے کابیان حلفی لازمی قرار دیدیا
-
سوشل میڈیا کی ویڈیو رمیش لال کے بھائی کی شادی کی تقریب کی ہے،نثار احمد کھوڑو،اس بات کا دکھ ہے اپوزیشن خاتون رکن نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا ، کسی شادی کی تقریب میں جانا کوئی جرم نہیں ،سینئر صوبائی وزیر ... مزید
-
قومی اسمبلی میں گیس انفراسٹرکچر ترقیاتی محصول بل 2014 اپوزیشن کے شورشراب میں منظور،ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی کی سخت مخالفت ، ایم کیو ایم بل کی منظوری کو غیر آئینی قرار دے دیا
-
ماڈل آیان علی کے خلاف تحقیقاتی اداروں کا گھیرا تنگ ،مزید کئی سال تک پابند لاسل کرنے کیلئے شکنجہ تیار کر لیا
-
جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان ایشیا کے ٹاپ 5 ممالک میں شامل
-
زرداری اور بلاول بھٹو کے مابین جائیداد کے معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا
-
کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، راجناتھ سنگھ ، ملک دشمنی کا کوئی بھی پروگرام ناقابل قبول ہوگا ، تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.