پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ٹیم کی قیادت کرینگے ، شعیب ملک ، کامران اکمل، محمد سمیع کی واپسی ، نائب کپتان سرفراز احمد ہونگے ، پہلا ٹی ٹوئنٹی 22مئی کو کھیلا جائے گا

بدھ 20 مئی 2015 06:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء)مبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پی سی بی نے 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے سپر ایٹ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد 15رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے سکواڈ میں شامل بیشتر کھلاڑی پہلی مرتبہ اپنے ملک میں پرفارم کرینگے شاہد آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شعیب ملک ،محمد سمیع اور کامران اکمل کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے اس کے علاوہ سرفرازا حمد،محمد حفیظ، حماد اعظم، بلاول بھٹی، انور علی، وہاب ریاض، احمد شہزاد، محمد رضوان، نعمان انور ، مخیار احمد اور حمادو سیم سکواڈ میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :