زمبابوے کے کپتان کا بہترین سکیورٹی اور مہمان نوازی پر شکریہ،دنیا میں کہیں بھی سکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، کرکٹ میں زمبابوے بھی تنہائی کا شکار رہا، پاکستان کے مسائل ان سے زیادہ اور کون سمجھ سکتا ہے، کپتان ٹیم آفیشلز،پاکستان میں ہمارا والہانہ استقبال کیا گیا ،اس پر دلی خوشی ہوئی،اوزائیو بوئے،پاکستان کے دورے پر آنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں خوشگوار موڑ آئے گا‘ کرکٹ کھیلنے والا کوئی بھی ملک اس کھیل سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا ،زمبابوے بھی ایسی ہی صورتحال کا شکار رہ چکا ہے‘ ہیڈ زمبابوین کرکٹ ٹیم ،کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے بے حد بیتاب تھے،دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی‘ کپتان زمبابوے کرکٹ ٹیم ایلٹن چگومبرا

بدھ 20 مئی 2015 06:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آفیشلز نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی سکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ کرکٹ میں زمبابوے بھی تنہائی کا شکار رہا۔ پاکستان کے مسائل ان سے زیادہ اور کون سمجھ سکتا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا اور ہیڈ آفیشلز عزیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بہترین سکیورٹی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

عزیس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے اور بھائیوں سے ملنے آئے ہیں۔ پاکستانی حکومت اور پی سی بی کی کاوشوں سے خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ اکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستانی کرکٹ شائقین کے چہروں پر خوشی واپس لائے گی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے بھی پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امن اور کرکٹ کی خاطر پاکستان آئے۔ زمبابوے ٹیم کے پاکستان آنے سے کرکٹ جیت گئی ہے۔ ایک سوال پر چگمبورا کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں بھی موسم گرم ہے، یہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوا۔ اسے دہرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ اوزائیو بوئے نے کہا ہے کہ پاکستان میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کا جو والہانہ استقبال کیا گیا ہے اس پر دلی خوشی ہوئی۔

ہمارے پاکستان کے دورے پر آنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں خوشگوار موڑ آئے گا جبکہ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگومبرا نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے بے حد بیتاب تھے ہمیں یقین ہے کہ یہاں پر کھیلے جانے والے میچوں میں دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ وہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اوزائیو نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم مضبوط ٹیم ہے تاہم ہمارے کھلاڑیوں نے بھی بہت اچھی تیاری کر رکھی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سانحہ کراچی کے موقع پر ہمارے ہاں تھوڑی بہت پریشانی دیکھنے میں آئی تھی تاہم زمبابوے کرکٹ نے فیصلہ کیا کہ ہماری ٹیم پاکستان کے دورے پر جائے گی اور کھلاڑیوں کو کہا تھا کہ جو کھلاڑی اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر پاکستان کے خلاف ٹیم میں شامل ہونا چاہیں وہ آ سکتے ہیں لہٰذا ایسا ہی ہوا۔

یہ کہنا درست نہیں کہ ان کھلاڑیوں سے کسی قسم کا کوئی حلف نامہ لیا گیا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم سب کو کرکٹ سے بہت محبت ہے اور ہم یہاں ٹور پر آئے ہیں اور برادرانہ طور پر کرکٹ کھیلیں گے۔ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں کرکٹ ہم سب سے اوپر ہے۔ کپتان چگومبرا نے کہا کہ ہمیں بہت انتظار تھا کہ پاکستان آ کر کھیلیں لہٰذا خوشی ہوئی کہ یہاں آ کر کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

یہاں آ کر سکیورٹی دیکھ کر نئی بات ضرور لگی لیکن پاکستان نے ہمیں بہت سہولتیں فراہم کی ہیں اور شاندار سکیورٹی بھی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پی سی بی نے بہت اعلیٰ انتظامات کر رکھے ہیں۔ کپتان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں لہٰذا انہیں اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ اوزیاز بووٹا نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے والا کوئی بھی ملک اس کھیل سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا جبکہ زمبابوے بھی ایسی ہی صورتحال کا شکار رہ چکا ہے۔

اس وجہ سے ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اس کو سامنے رکھتے ہوئے زمبابوین کرکٹ بورڈ نے تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے پر بھیجا ہے۔ انہوں نے سکیورٹی کے انتظامات اور ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جو اقدامات کئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :