حکومتی وزیر ایک دوسرے سے بات کرنا گوارہ نہیں کرتے ، ٹیم کیا کام کرے گی ؟اعتزاز احسن ، جعل سازی کی خبر افسوسناک ہے ، بیرون ملک پاکستانیوں پر اثر پڑے گا ، بغیر ثبوت کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے ، گفتگو

بدھ 20 مئی 2015 06:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومتی وزیر ایک دوسرے سے بولتے تک نہیں اس طرح ٹیم کیا کام کرے گی ؟ جعل سازی کی خبر افسوسناک ہے ، بیرون ملک پاکستانیوں پر اثر پڑے گا ، بغیر ثبوت کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز کی خبر سے ہی ایگزیکٹ کا معاملہ سامنے آیا جعل سازی سے متعلق خبر افسوسناک ہے خدا کرے کہ ایگزیکٹ کے مالکان کاموقف درست ثابت ہو انہوں نے کہا کہ اس کہانی میں کچھ صداقت محسوس ہوتی ہے تاہم ثبوت کے بغیر کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے جعل سازی کی خبر سے بیرون ملک پاکستانیوں پر اثر پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر آپس میں بات چیت نہیں کرتے ۔ راجہ ظفر الحق کی مسلم لیگ (ن) میں نہیں چلتی وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی ایک دوسرے سے بات بھی نہیں ہوتی اگر ایسا ہو تو ایک ٹیم کی صورت میں کام نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے جو لوگ کام نہیں کرتے اور حکومت سے اختلاف کرتے ہیں قائم علی شاہ کو چاہیے کہ انہیں تبدیل کردیں قائم علی شاہ کا معاملہ سیاسی ہے ۔