کولمبیا: مٹی کا تودہ گرنے سے 52افراد ہلا ک،37 زخمی ،مغربی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ

بدھ 20 مئی 2015 06:17

بوگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء)کولمبیا میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 52ہوگئی ہے اور 37افراد زخمی ہیں۔ کولمبیا کے مغربی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، شدید بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش سے 4دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہوئی، جبکہ کئی فٹ سیلابی پانی نے ہزاروں گھروں کو متاثر کیا ہے۔ بارش اور سیلاب سے مواصلات اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور مختلف علاقوں کا رابطہ بھی منقطع ہے۔ مقامی حکام کے مطابق مٹی کے تودے گرنے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :