لاہور، گورنر ہاؤس میں مختلف تعمیرات کیلئے10کروڑ 90لاکھ روپے کی رقم مختص کر دی گئی

بدھ 20 مئی 2015 06:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گورنر ہاؤ س میں اپنی ضروریات کے مطابق تعمیرات کروانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں جن کی روشنی میں صوبائی محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے10کروڑ 90لاکھ روپے کی رقم مختص کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس رقم سے گورنر ہاؤس میں ایک عدد جاگنگ ٹریک سمیت باغ کی تعمیر اور گورنر ہاؤس کی صفائی ستھرائی کی جائیگی ۔ مذکورہ کام نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی شروع کردئیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :