امریکہ ، پولیس کے فوجی طرز کا سامان استعمال کرنے پر پابندی عا ئد ،پولیس اہلکار بکتر بند گاڑیاں، کیمو فلاج وردیاں اور دستی بم پھینکنے والے لانچر استعمال نہیں کرسکیں گے ، فوجی سازو سامان کے استعمال سے عوام میں برا تاثر جاتا ہے، امر یکی صدر

بدھ 20 مئی 2015 06:17

کیمڈن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء)امریکی پولیس کے ہاتھوں سیا ہ فام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات کے بعد صدر باراک اوباما نے پولیس کو فوجی طرز کے سازوسامان استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ریاست نیوجرسی کے شہر کے دورے کے دوران صدر اوباما نے کہا کہ پولیس کی جانب سے فوجی سازو سامان کے استعمال سے بعض اوقات مقامی لوگوں میں برا تاثر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کمیونٹی کے تحفظ اور خدمت کے بجائے خوف کا باعث بن سکتی ہے۔ اس پابندی کے بعد اب پولیس اہلکار فوجی طرز کی بکتر بند گاڑیاں، کیمو فلاج وردیاں اور دستی بم پھیکنے والے لانچر استعمال نہیں کرسکیں گے اور ایسے سازوسامان کے استعمال کے لیے وضاحت پیش کرنی ہوگی۔ صدر اوباما نے یہ احکامات پولیس کے ہاتھوں شہریوں کے قتل واقعات اور میزوری میں پرتشدد احتجاج کے بعد جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :