ایک ہی روز روزہ ،خیبر پختونخو احکومت نے لائحہ عمل طے کرنا شروع کر دیا ،افغان علماء کے ایک روز قبل روزہ رکھنے کے اعلانات پر پابندی،صوبائی وزیر مذہبی امور وفاقی حکومت سے رابطہ کرینگے

جمعرات 21 مئی 2015 05:30

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء) خیبر پختونخو احکومت نے ایک ہی روز روزہ رکھنے اور افغان علماء کے قبل از وقت روزے کے اعلان کرنے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں ایک ہی روز روزہ رکھنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں صوبائی وزیر مذہبی امور ، وفاقیحکومتسے رابطہ کرینگے ۔ اور صوبے میں رمضان المبارک کے چاند کے دیکھنے کے حوالے سے پشاور سمیت صوبے کے گواہوں کو ترجیحی بنیادیں دینے کی سفارشات کریگی ۔ جبکہ افغان علماء کے ایک روز قبل روزہ رکھنے کے اعلانات پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے ۔