فیصل آباد اور مچھ میں 2قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،فیصل آباد میں ذوالفقار کو 15 سال بعد جبکہ موسیٰ خان کو 9سال بعد سنٹرل جیل مچھ میں پھانسی دی گئی

جمعرات 21 مئی 2015 05:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء) فیصل آباد اور مچھ میں سزائے موت کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم ذوالفقار نے 2000 میں تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں ٹیکسی ڈرائیور ارشد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم ذوالفقار کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ گذشتہ روز خاندان کے 50 افراد نے مجرم سے ا?خری ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب مجرم موسیٰ خان نے 2005 میں لیاقت نامی شخص کو چمن کے علاقے میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو 2006 میں سیشن جج چمن نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ جسے سنٹرل جیل مچھ میں پھانسی دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :