کرکٹ تاریخ میں ” نو بال “ کا انوکھا واقعہ ، انگلینڈ کے ایک ایمیچر بلے باز نو بال ہینڈل کرنے پر آؤٹ دینے جانے والے تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے،ڈربی شائر نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی گیند ان کے بلے پوری طرح نہیں ٹکرائی، ڈربی شائر نے گیند اٹھا کر ایک فیلڈر کی جانب اچھال دی ، جس پر فیلڈنگ ٹیم نے اپیل کی اور امپائر نے آؤٹ قرار دے دیا،کرکٹ قوانین کی شق 33 کے تحت ڈربی شائر کو گیند اٹھا کر دینے سے پہلے کسی بھی فیلڈر سے اجازت لینا ضروری تھا، مارلی بون

جمعرات 21 مئی 2015 05:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء) انگلینڈ کے ایک ایمیچر بلے باز نو بال ہینڈل کرنے پر آؤٹ دینے جانے والے تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے۔برطانوی روزنامہ دی ٹائمز نے بتایا کہ 35 سالہ برائن ڈربی شائر ہیمشائر میں لیمنگٹن کیلئے بیٹنگ کر رہے تھے جب امپائر نے باوٴلر کو کریز سے باہر نکل کر گیند کرانے پر نو بال کا اشارہ دیا۔ڈربی شائر نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے بلے پوری طرح نہیں ٹکرائی۔

اس پر ڈربی شائر نے گیند اٹھا کر ایک فیلڈر کی جانب اچھال دی ، جس پر فیلڈنگ ٹیم نے اپیل کی اور امپائر نے آؤٹ قرار دے دیا۔مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی )کے کرکٹ قوانین کی شق 33 کے تحت ڈربی شائر کو گیند اٹھا کر دینے سے پہلے کسی بھی فیلڈر سے اجازت لینا ضروری تھا۔نو بال پر بلے باز بولڈ، کیچ یا پھر ایل بی ڈبلیو تو نہیں ہو سکتا ، تاہم، گیند اٹھانے، گیند کو دو مرتبہ ہٹ لگانے، فیلڈنگ میں مداخلت یا پھر رن آؤٹ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایم سی سی کرکٹ قوانین کے مشیر مارک ویلئمز نے بتایا کہ نو بال سے متعلق قانون 24 کی شق 16 کے تحت تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بلے باز کو اس انداز میں آؤٹ دیا گیا۔’قانون کے تحت اگر فیلڈنگ ٹیم بلے باز کو رن آؤٹ کرنیکی کوشش کر رہی ہو تو وہ جان بوجھ کو گیند کو چھو نہیں سکتا۔ اس معاملے میں فیلڈنگ ٹیم اپیل کرنے کی حق رکھتی تھی‘۔ڈربی شائر کے خیال میں امپائر نے غلط فیصلہ نہیں دیا البتہ حریف ٹیم نے غلط سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ ضرور کیا۔’میں نے دوسری ہی گیند پر اْ س باوٴلر کو ایک چھکا رسید کیا تھاشاید اسی وجہ سے وہ مجھے آؤٹ دیکھنا چاہتے تھے‘۔اس میچ میں ڈربی شائر کی ٹیم 58 رنز سے شکست کھا گئی۔

متعلقہ عنوان :