امریکی صدر نے شہد کی مکھیوں کے تحفظ کیلئے پہلی قومی حکمت عملی کا اعلان کردیا ،شہد کے باعث عالمی معشیت میں سالانہ 365ارب ڈالر اضافہ ہوتا ہے، امریکی محکمہ زراعت

جمعرات 21 مئی 2015 05:39

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)امریکا میں شہد کی مکھیوں کی تعداد میں مسلسل کمی کے بعد اوباما انتظامیہ نے شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے پہلی قومی حکمت عملی کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ زراعت کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے مکھیوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا سامنا ہے۔ امریکا میں سال13-2012 کے دوران 45فیصد، 14-2013 میں 34فیصد اور اپریل 15-2014تک شہد کی مکھیوں کی کالونیوں میں 42فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے امریکی حکومت نے آئندہ 10سالوں کے دوران شہد کی مکھیوں کی تعداد میں کمی کو 10سے 15فیصد تک لانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ ماہرین کے مطابق شہد کی مکھیاں فصلوں کو زرخیز بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وائٹ ہاوس کی رپورٹ کے مطابق سال 2014میں شہد کی مکھیوں نے امریکی معیشت میں 15ارب ڈالر کا اضافہ کیا، جبکہ شہد کی مکھیوں کے باعث عالمی معشیت میں سالانہ 365ارب ڈالر اضافہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :