ہمیں باؤلر نہیں آل راؤنڈر چاہیے، محمد عامر کو ٹیم کا حصہ نہیں بنا سکتے ، سڈنی تھنڈرز کا کورا جواب

جمعرات 21 مئی 2015 05:26

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا حصہ بننے کی امید ختم ہوگئی سڈنی تھنڈرز نے فاسٹ باولر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے سے معذرت کر لی، محمد عامر نے بھی کاؤنٹی کی بجائے اپنے ملک کیلئے کھیلنے کو ترجیح دی تھی ۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے اپنے ایجنٹ سِمون آٹیری کے ذریعے سڈنی تھنڈرز سے رابطہ کیا تھا اور ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

سڈنی تھنڈرز کے جنرل منیجر نِک کمنز کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کیلئے فاسٹ باولر کی بجائے آل راونڈر کی ضرورت ہے، اس لئے وہ محمد عامر سے معاہدہ نہیں کر سکتے۔ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی ہٹنے کے بعد محمد عامر نے سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ایونٹ میں حصہ لیا۔ محمدعامر پر سپاٹ فکسنگ کیس میں عائد کی گئی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی ستمبر میں ختم ہو گی۔