سوات و گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

جمعرات 21 مئی 2015 05:33

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء) سوات و گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا تاہم پاکستان کی سرحدی حدود اور سوات میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :