شمالی کوریا کا یو ٹر ن ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دورے کی دعوت واپس لے لی، بان کی مون نے آ ج شمالی کوریا میں قائم کیسونگ انڈسٹریل پارک کا دورہ کر نا تھا

جمعرات 21 مئی 2015 05:39

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے شمالی کوریا نے کیسونگ انڈسٹریل پارک کے دورے کی دعوت واپس لے لی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے آ ج جمعرا ت کو شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات بہتر کرنے کے لئے شمالی کوریا میں قائم کیسونگ انڈسٹریل پارک جانا تھا۔

(جاری ہے)

بان کی مون نے ایک تقریر میں کہا کہ پیانگ یانگ نے دورے کی دعوت واپس لے لی ہے اور اسکی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا وہ شمالی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ کوریائی خطے میں امن قائم ہو سکے۔ 2004 میں قائم کیا گیا کیسونگ انڈسٹریل پارک شمالی اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر چلاتے ہیں۔ سابق سیکرٹری جنرل بطروس غالی نے 1993 میں شمالی کوریا کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :