ڈی سی او لاہور نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے میڈیا کے لائیو کوریج پر پابندی عائد کردی

جمعرات 21 مئی 2015 05:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)ڈی سی او لاہور نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے میڈیا کے لائیو کوریج پر پابندی عائد کردی ہے،رپورٹ کے مطابق ڈی سی او لاہور نے پورے ضلع میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آئے ہوئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پورے ضلع میں کرکٹ کھیلنے یا تفریحی مقامات پر جانے کا کوئی پروگرام ہو تو اس کی میڈیا کو لائیو کوریج کی اجازت نہیں دی جائے گی،نوٹیفکشن کے مطابق مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کے لائیو کوریج سے دہشتگردوں کو پتہ چل جاتا ہے،چونکہ مہمان ٹیم کھلاڑیوں کی سیکورٹی اہم ایشو ہے اس لئے ہم انہیں فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے پابند ہیں

متعلقہ عنوان :