بھارت میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، دلِت ذات کی پانچ خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پرگھمایا گیا

جمعرات 21 مئی 2015 05:40

اترپردیش(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)بھارت میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آگیا، دلِت ذات کی پانچ خواتین کو دوسری ذات کے افراد نے برہنہ کرکے سڑکوں پرگھمایا۔

(جاری ہے)

واقعہ اترپردیش کے ضلع شاہجہان پور میں پیش آٓیا جہاں ایک برادری کی لڑکی دلِت ذات کے لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی تھی، نتیجے میں برادری کے 15 افراد نے نچلی ذات کی 5 خواتین کوایک شاہراہ پرچار گھنٹے تک برہنہ گھمایا۔ گاوں والوں کے مداخلت کرنے پر خواتین کو چھوڑدیا گیا۔ پولیس نے لڑکی کے والد سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :