پاکستان اور زمبابوے کر کٹ ٹیموں کی سخت سکیورٹی حصار میں بھرپور پریکٹس، چچا کرکٹ ویلکم زمبابوے کے نعرے مار کر ماحول گرماتا رہا،پاکستانی نائب کپتان سرفراز احمد کے علاوہ ٹیم کے باقی چودہ کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا

جمعرات 21 مئی 2015 05:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں اور سٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل طور پر بھرا ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان اور زمبابوے ٹیموں نے سخت سیکیورٹی کے حصار میں قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی جبکہ چچائے کرکٹ ویلکم زمبابوے کے نعرے مار کر ماحول کو گرماتا رہا۔زمبابوے ٹیم نے لاہور آمد کے بعد ہوٹل میں قیام و طعام کے بعد سہ پہر کو قذا فی اسٹیڈیم پہنچی جہاں کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کیلئے سوا دوگھنٹے تک باوٴلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی نائب کپتان سرفراز احمد کے علاوہ ٹیم کے باقی چودہ کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ٹیم پریکٹس کے دوران اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات رہی جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی جاری رہی۔ٹیموں کی پریکٹس کے دوران اسٹیڈیم کے باہر چچائے کرکٹ سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے ویلکم ویلکم زمبابوے کے نعرے لگاتا رہا۔پریکٹس کے بعد دونوں ٹیموں کو قافلے کی شکل میں اسٹیڈیم سے ہوٹل پہنچایا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :