چینی شہری نے 109 کلوگرام مکھیوں سے خودکوڈھانپ لیا

بدھ 27 مئی 2015 06:23

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)چین کے شہری نے خودکو 109 کلوگرام مکھیوں سے ڈھانپ کر عالمی رکارڈ بناڈالا، میڈیارپورٹ کے مطاب تیان شہر کے 55 سالہ شہری نے، اپنے جسم کو مکمل طور پر 109 کلوگرام مکھیوں سے ڈھانپ لیا، چینی شہری کی مددکیلئے دوسرے لوگوں نے ان پرمکھیوں کے ڈھیر ڈالے، ایک گھنٹے کے اندر مکھیوں کی اتنی تعداد جمع ہو گئی کہ انسانی جسم پر سب سے زیادہ مکھیاں جمع کرنے کا عالمی رکارڈ بن گیا۔