نواز شریف، چوہدری نثار ملاقات ،گلے شکوے دور،پرانی سیاسی یادوں کا تذکرہ، میرے دل میں لیڈر شپ یا پارٹی سے متعلق کوئی بدگمانی نہیں ،میڈیا کے جو دل میں آتا ہے خبر شائع کر دیتا ہے،چوہدری نثار ،آ پ سے میرے سیاسی تعلقات شہباز شریف سے بھی پرانے ہیں، اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہومیرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں،وزیر اعظم

بدھ 27 مئی 2015 06:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں گلے شکوے اور پرانی سیاسی یادوں کا تذکرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات کے دوران وفاقی وزراء پرویز رشید ،اسحاق ڈار اور دیگر وزراء نے بھی شریک ہوئے اورکہا کہ باہمی شکایات کو عوامی سطح پر اظہار مناسب نہیں ہے جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے دل میں لیڈر شپ یا پارٹی سے متعلق کوئی بدگمانی نہیں ہے ،میڈیا کے جو دل میں آتا ہے خبر شائع کر دیتا ہے،ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے چوہدری نثار سے استفسار کیا کہ آ پ سے میرے سیاسی تعلقات شہباز شریف سے بھی پرانے ہیں اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوں میرے دوازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں،کوئی شکوہ ہو تو میرے پاس آ جایا کرو،مل بیٹھ کر اور خوشی اسلوبی سے تمام شکایات کو دور کریں گے،جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے کہا کہ مجھے آپ سے کوئی شکوہ نہیں ہے آپ میرے لیڈر ہیں ،30سے35 سال سے پارٹی سے وابستہ ہوں ،سیاسی سفر کے اس مقام پر پارٹی سے علیحدگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا،پارٹی سے جو عزت ملی ہے وہ بھی نہیں بھلا سکتا ،وزیر اعظم نواز شریف پر مکمل اعتماد ہے اور نواز شریف ہی میرے لیڈر ہیں اور رہیں گے۔