ٹیکساس: بارشوں اور سیلاب کے باعث 8افراد ہلاک، 15لاپتہ،طوفانی ہواوؤں کے باعث کئی مکانات متا ثر ، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ، تعلیمی ادارے بند ،لوگوں کے تحفظ کے لیے کئی علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا

بدھ 27 مئی 2015 06:21

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)امریکی ریاست ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں، سیلاب اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے۔ جس میں 8افراد ہلاک اور15 لاپتہ ہیں، طوفانی ہواوؤں کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈیلاس اور اوکلاہوما میں میں بھی طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور مختلف حادثات کے دوران مرنے والوں کی تعداد 8ہو گئی ہے، جبکہ 15افراد لاپتہ ہیں اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں کے تحفظ کے لیے بعض علاقوں میں دوسری رات بھی کرفیو لگا دیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے۔ گورنر ٹیکساس نے بدترین سیلاب کے باعث 24کاونٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :