پنجاب: دہشت گردی میں ملوث 13 مدرسوں سے 43 مشتبہ افراد گرفتار،گرفتار ہونے والوں میں مدارس کے مہتمم، ذمہ داران اور کارکن شامل

بدھ 27 مئی 2015 06:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)پنجاب بھر سے دہشت گردی میں ملوث 13 مدرسوں سے 43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں مدارس کے مہتمم، ذمہ داران اور کارکن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق مدرسوں کی مانیٹرنگ کے عمل میں صوبہ بھر سے 13 ایسے اداروں کی نشاندہی ہوئی تھی جن کے بارے میں اداروں کے پاس معلومات تھیں کہ یہاں انتہا پسندانہ نظریات کی تبلیغ کے ساتھ باقاعدہ دہشت گردی کیلئے تربیت اور ٹارگٹ سونپے جاتے ہیں۔

جس پر باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور مصدقہ ثبوت سامنے آنے پر 13 مدرسوں سے 43 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن میں ان اداروں کے مہتمم، ذمہ داران اور کارکن شامل ہیں۔ گرفتارشدگان کو مزید تحقیقات کیلئے تحقیقاتی اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔