حکومت کا بجٹ میں پانچ کروڑ سے زائد مالی وسائل رکھنے والوں پر دس سے پندرہ فیصد سرچارج عائد کرنے پر غور

بدھ 27 مئی 2015 06:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء) ملک میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں مزید وسائل مہیا کرنے کے لیے حکومت نے پانچ کروڑ روپے مالیت سے زائد وسائل رکھنے والے افراد پر دس سے پندرہ فیصد سر چارج عائد کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے ۔ پانچ جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مالیاتی بل میں حکومت اس تجویز کو شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ حکام کو اضافی سرچارج لگانے کی صورت میں اضافی اکائی کاتخمینہ لگانے کی ہدایت کردی تاہم ایف بی آر کے ابتدائی اندازے کے مطابق اس تجویز کے تحت دس سے بیس ارب روپے اضافی ر کھے گئے ہیں واضح رہے کہ ٹیکس اصلاحات کمیٹی نے بھی کچھ عرصہ پہلے زیادہ آمدنی والے افراد سرچارج لگانے کی سفارش کی تھی تاہم اس دائرہ کار میں وہ لوگ آتے ہیں جو مالیاتی سال میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے وسائل کے حالم ہوں تاہم اس ترمیم کے بعد اس سال نہیں بلکہ آئندہ 2015-16ء میں مجوزہ ترمیم پر عمل درآمد تک وصول کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :