بھارت میں قیامت خیز گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 1100 سے تجاوزکرگئی

بدھ 27 مئی 2015 06:21

نئی دلی(آ ن لائن ) بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی اور لو لگنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1100 سے تجاوزکرگئی جب کہمحکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی کی شدت سے ریاست آندھرا پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں852 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ حیدرآباد دکن میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جانے کے بعد گلیاں اور سڑکیں ویران پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

آندھرا پردیش کے بعد تیلنگانہ کی ریاست بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 266 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ اڑیسہ میں 11 اور مغربی بنگال میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔دوسری جانب بھارت محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلے اوراس دوران سروں کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں گرمی کی موجودہ لہرمزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ دونوں ریاستیں گرم ہواوٴں کی لپیٹ میں رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :