(ق) لیگ کا حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد بنانے کیلئے ن لیگ کے ناراض رہنماؤں سے رابطہ،چوہدری برادران نے غوث علی شاہ کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ سمیت دیگر ن لیگی ناراض رہنماؤں سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی

بدھ 27 مئی 2015 06:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ظہور الٰہی روڈ پر واقع چوہدری برادران کی رہائشگاہ پر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما غوث علی شاہ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چوہدری برادران نے غوث علی شاہ کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ سمیت دیگر ن لیگی ناراض رہنماؤں سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ غوث علی شاہ ن لیگ کے ناراض رہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنائیں گے اور حکومت مخالف دیگر مسلم لیگیوں کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کرینگے۔