پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو41رنز سے شکست دے کر3میچوں کی سیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی،قذافی سٹیڈیم میں 6سال بعدون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلاگیا،شاندارسنچری بنانے پرشعیب ملک مین آف دی میچ قرارپائے،شعیب ملک نے 76گیندوں پر112رنزبنائے،جبکہ تین بیٹسمینوں نے نصف سنچریاں سکورکیں حارث سہیل نے89،محمدحفیظ نے86اوراظہرعلی نے 79 رنز بنائے

بدھ 27 مئی 2015 06:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو41رنز سے شکست دے کر3میچوں کی سیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی۔قومی کرکٹ ٹیم نے قذافی سٹیڈیم میں 6سال بعدون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلاگیا،شاندارسنچری بنانے پرشعیب ملک مین آف دی میچ قرارپائے،پاکستان کے تمام بیٹسمینوں نے 50سے زائدرنزبنانے کااعزازحاصل کیاشعیب ملک نے بہترین بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے76گیندوں پر112رنزبنائے،جبکہ تین بیٹسمنوں نے نصف سنچریاں سکورکیں حارث سہیل نے89،محمدحفیظ نے86اوراظہرعلی نے79رنزبنائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاپاکستان نے مقررہ50اووروں میں375رنزبنائے اوراسکے3کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔376رنزکے بڑے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم مقررہ50اووروں میں5وکٹوں کے نقصان پر334رنزبناسکی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی پہلی وکٹ 56 رنز پرگری جب سکندر رضا 36 رنز بناکرانورعلی کی گیندپرمحمدحفیظ کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے زمبابوے کی دوسری وکٹ 65 رنز پر گر ی جب ووسی سبانڈا 23 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔

تیسری وکٹ189رنزپرگری جب ہملٹن مساکاڈزا73رنزبناکرشعیب ملک کی گیندپرحماداعظم کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ263رنزپرگری جب شان ولیمز36رنزبناکروہاب ریاض کی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔زمباوے کی پانچویں وکٹ 293رنزپرگری جب کپتان ایلٹن چگمبرا95گیندوں )ر10چوکوں اور4چوکوں کی مددسے 117رنزبناکروہاب ریاض کی گیندپربولڈہوئے۔

رچمنڈموتمبئی اورپروسپرا21،21رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے47رنزدے کر3،انورعلی نے81رنزدے کرایک اورشعیب ملک نے 33رنزدے کرایک کھلاڑی کوآوٴٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ50اووروں میں375رنزبنائے اوراسکے3کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔اظہر علی اور محمد حفیظ نے اننگزکاآغازکیادونوں بیٹسمینوں نے اننگزکے آغاز میں محتاط انداز اپنایا اور اننگز کا پہلا چوکا چھٹے اوور میں لگا تاہم اس کے بعد دونوں نے متعدد دلکش سٹروک کھیل کر رن بنانے کی اوسط بہتر بنائی۔

اظہرعلی اورمحمدحفیظ نے پہلی وکٹ کے لیے 170 رنز کی شراکت قائم کی ۔پاکستان کی پہلی وکٹ 170رنزپرگری جب کپتان اظہرعلی9چوکوں اور2چھکوں کی مددسے79رنزبناکر پروپر اتسیا کی گیندپرکیچ آوٴٹ ہوئے۔صرف2رنزکے اضافہ کے بعد174پرپاکستان کی دوسری وکٹ گری جب محمدحفیظ 83گیندوں پر8چوکوں اور4چھکوں کی مدسے86رنزبناکرپروپر اتسیاکے اگلے ہی اوورمیں بولڈہوگئے۔

اسکے بعد شعیب ملک اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی اور دوسری وکٹ کے لیے 201 رنز کی شراکت قائم کر دی۔ شعیب ملک چھ برس کے بعد سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے اوروہ76گیندوں پر12چوکوں اور2چھکوں کی مددسے 112 رنز بناکر اننگز کی آخری گیند پر آوٴٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل نے66گیندوں پر6چوکوں اور2چھکوں کی مددسے 89 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اورناٹ آوٴٹ رہے۔زمباوے کی جانب سے پروپر اتسیانے2کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :