میٹرو بس منصوبے کا افتتاح ایک بار پھر التواء کا شکار ،منصوبے کے چیئرمین حنیف عباسی نے افتتاح کیلئے نئی تاریخ6 جون دیدی

بدھ 27 مئی 2015 06:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)میٹرو بس منصوبے کا افتتاح ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا ہے،میٹر وبس منصوبے کے چیئرمین حنیف عباسی نے افتتاح کیلئے نئی تاریخ6 جون دیدی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت میٹرو بس منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں منصوبے کے چیئرمین و سابق ایم این اے حنیف عباسی ،پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں حنیف عباسی نے میٹرو بس منصوبے اور اس پر جاری کام کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی،حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں منصوبے پر کام مکمل ہو چکا ہے اور صفائی اور تزئن و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی پراجیکٹ پرتیزی کے ساتھ کام ہو رہا ہے جو 28 مئی تک مکمل ہو جائیگا ،حنیف عباسی نے اجلاس میں مزید بتایا کہ میٹرو بس منصوبہ جڑواں شہروں میں ایک تاریخی منصوبہ ہے اور اس منصوبے کا افتتاح بھی تاریخی ہونا چاہیے اس حوالے سے انتظامیہ نے تزئن وآرائش کا کام شروع کر دیا ہے،حنیف عباسی نے کہا کہ پراجیکٹ مکمل کرنے پر صفائی اور تزائن و آرائش کیلئے میٹرو بس منصوبے کی افتتاح تاریخ بڑھائی جائے اور اس حوالے سے حنیف عباسی نے اجلاس کے دوران 6 جون کی تاریخ دیدی ہے تاہم وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے افتتاح کیلئے نئی تاریخ کی منظوری نہیں دی اور اس پر مزید مشاورت کے بعد افتتاحی تاریخ کا حتمی اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :