حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان صلح کی تمام کوششیں ناکام ، گلوکارہ احمد بٹ سے ہمیشہ کیلئے علیحدگی چاہتی ہیں‘ دونوں کے درمیان 12سالہ رفاقت کا خاتمہ ہوگیا

بدھ 27 مئی 2015 06:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء) گلوکارہ حمیرا ارشد اور انکے خاوند احمد بٹ کے درمیان صلح کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ گلوکارہ احمد بٹ سے ہمیشہ کیلئے علیحدگی چاہتی ہیں۔ دونوں کے درمیان 12سالہ رفاقت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد بہت سے ساتھی فنکاروں اور عزیز واقارب نے صلح کی کوششیں کی لیکن گلوکارہ نے سب کو انکار کر دیا اور کسی بھی صورت دوبارہ احمد بٹ سے صلح کرنے سے انکار کر دیا۔

کچھ عرصہ قبل لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد بٹ نے کہا تھا کہ حمیرا ارشد نے دھوکے سے تمام تر جائیدار اپنے اور پروڈیوسر سخی سرور کے نام کر دی ہے جس کے لئے عدالت سے رجوع کررہا ہوں جبکہ حمیرا ارشد نے تمام تر الزامات کی تردید کی ہے۔