فیفا ویمنز ورلڈ کپ : فرانس اور برازیل نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،جنوبی امریکی حریفوں کولمبیا اور میکسیکو کا مقابلہ برابر ہو گیا

جمعرات 11 جون 2015 08:32

اوٹاوا(اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء)فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے چوتھے روز برازیل اور فرانس نے اپنیاپنے میچز جیت لیے جبکہ جنوبی امریکی حریفوں کولمبیا اور میکسیکو کا مقابلہ برابر ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے روز گروپ ای میں طاقتور برازیل نے تو کمزور جنوبی کوریا کو بہ آسانی دو صفر سے زیر کر لیا تاہم سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ گروپ ایف میں دو جنوبی امریکی حریفوں میکسیکو اور کولمبیا کے درمیان دیکھنے میں آیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں میکسیکو کی ٹیم حاوی رہی اور چھتیسویں منٹ میں پیریز کے گول کی بدولت کولمبیا پر برتری حاصل کر لی تاہم دوسرے ہاف میں کولمبیا کا پلہ بھاری رہا اور اس نے میچ ختم ہونے سے آٹھمنٹ قبل مونٹایا کے گول کی مدد سے مقابلہ برابر کر لیا۔