سری لنکا نے تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،جیہان مبارک کی آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیم میں حیران کن واپسی، زخمی سورنگا لکمل کو بھی اسکواڈ کا حصہ، اینجلو میتھیو ٹیم کی قیادت کرینگے

جمعرات 11 جون 2015 08:32

کولمبو(اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔اسکواڈ میں سب سے حیران کن شمولیت بلے باز جیہان مبارک کی ہے جن کی آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، مبارک نے آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں کھیلا تھا۔اس کے علاوہ اسکواڈ میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں آف اسپنر تھندو کشال، فاسٹ باوٴلر دشمانتھا چمیرا اور متعدد ایک روزہ میچ کھیلنے والے کشال پریرا کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے زخمی سورنگا لکمل کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے لیکن ٹیسٹ میچز میں ان کی شمولیت کا انحصار فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ہو گا۔سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 17 جون سے گال میں ہو گا جس کے بعد دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ میچ بالترتیب کولمبو اور پالے کیلی میں ہو گا۔۔ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکن اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔اینجلو میتھیوز(کپتان)، لہیرو تھری مانے، کمار سنگاکارا، دمتھ کرونارتنے، دنیش چندیمل، کتھرووان وتھانگے، جیہان مبارک، کشال پریرا، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، تھرندو کشال، نوان پرادیپ، دھمیکا پرساد، دشمانتھا چمیرا، سورنگا لکمل شامل ہیں

متعلقہ عنوان :