اسرائیل، قحبہ گری و منشیات کا استعمال، اسرائیلی ڈپٹی اسپیکر فارغ ،اسرائیلی ٹی وی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسکینڈل کا بھانڈہ کیسنو کے سابق ملازمین کی مدد سے پھوڑا

جمعرات 11 جون 2015 09:22

یروشلم( اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء ) اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر یولی اڈلچائن نے ڈپٹی اسپیکر ارون حازان کو بلغاریہ کے شہر بورگاس میں قائم ایک کیسینو میں کام کے دوران منشیات استعمال کرنے اورگاہکوں کو عصمت فروش لڑکیاں مہیا کرنے کے الزام میں پارلیمنٹ کے اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روک دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسکینڈل کا بھانڈہ کیسنو کے سابق ملازمین کی مدد سے پھوڑا اور بتایا کہ کسینوں سے چند ہی گز کے فاصلے پر برہنہ لڑکیوں کا "راز روز" نامی ایک کلب قائم کیا گیا تھا جہاں سے لڑکیاں گاہکوں کو مہیا کی جاتی تھیں۔

کسینو کے ایک سابق ڈرائیور نے بتایا کہ مسٹر حازان جوئے خانے کے اپنے گاہکوں کو کرائے پر لڑکیاں مہیا کرتے۔

(جاری ہے)

وہ ہر بار اپنے گاہکوں کی تواضع نئی اور خوبصورت دوشیزاؤں کے ذریعے کرتے رہے ہیں۔"راز روز" کلب کی موجودہ خاتون ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ "حازان" ایک بڑے لیڈر ہیں اور ان کے بے شمار دوست ہیں۔ کسینوں میں ان کے بہت سے دوست آیا کرتے تھے اور ان کا ایک سابق ڈرائیور انہیں لڑکیاں بھی پہنچاتا تھا۔

دستاویزی فلم میں ایک سیاح کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ حازان "کریسٹل میتھ" نامی ایک خطرناک نشہ آور بوٹی استعمال کرتے تھے۔دوسری جانب اسرائیلی ڈپٹی اسپیکرنے ٹی وی رپورٹ میں عاید کردہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ڈپٹی اسپیکر پرعائدالزامات پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں "شرمناک" قرار دیا اور کہا اگر ڈپٹی اسپیکر واقعی اس الزام میں ملوث ہیں تو یہ پوری کنیسٹ کے لیے شرم کا مقام ہے۔

ایک ایسا شخص جو قحبہ گری، عصمت فروشی کے دہندے اور منشیات جیسی مکروہ لعنت کا مرتکب رہا اسے صہیونی ریاست میں اعلیٰ حکومتی عہدہ کیسے سونپا جاسکتا ہے۔ مسٹر حازان پارلیمنٹ کی خارجہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے چییرمین کے عہدے پر کیسے فائز رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :