افغانستان‘ پرتشدد واقعات میں امریکی سمیت دس شہری، 46 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

جمعرات 11 جون 2015 09:21

کابل (اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء) افغانستان میں پرتشدد واقعات میں امریکی شہری سمیت دس عام شہر ی ا ور 46 طالبان ہلاک‘ جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز میں طالبان نے ایک سینیئر پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جھڑپ میں پولیس اہلکار اور نو افغان شہری ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ادھر بگرام ائیر فیلڈ پر طالبان کے راکٹ حملے میں ایک امریکی شہری مارا گیا۔

دریں اثناء افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف افغان صوبوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آپریشنز میں 46 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران افغان سکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :