امریکہ، غلطی سے برطانیہ میں اینتھریکس وائرس بھیجا گیا، امریکی محکمہ دفاع کا اعتراف

جمعرات 11 جون 2015 09:25

واشنگٹن(اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء)امریکی محکمہ دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ غلطی سے برطانیہ کی ایک لیبارٹری میں بھی جان لیوا اینتھریکس وائرس بھیجا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے مطابق زندہ یا فعال ایتھریکس کے نمونے برطانیہ کی ایک لیبارٹری میں غلطی سے بھیجے گئے تھے، اس اعتراف کے بعد ان لیبارٹریز کی تعداد 68ہوگئی ہے، جہاں یہ مہلک وائرس فعال حالت میں بھیجا گیا، یہ لیبارٹریز 11امریکی ریاستوں، جنوبی کوریا اور کینیڈا میں واقع ہیں، تاہم پینٹاگون کا کہنا تھا کہ وبائی بیماری پھیلانے والے اینتھریکس سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حیاتیاتی تحفظ کے ماہرین نے غلطی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مزید احتیاط برتنے کی تلقین کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :