گلگت بلتستان انتخابات، پی پی امیدواروں کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

جمعرات 11 جون 2015 09:17

گلگت(اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی الیکشن میں واضع برتری حاصل کرنے کے بعدپیپلزپارٹی گلگت ریجن کے امیدواروں نے انتخابی نتائج کوتسلیم کرنے سے انکارکردیاہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امجدحسین ایڈووکیٹ ،جمیل احمداورآفتاب حیدرنے ڈپٹی سپیکرسندھ اسمبلی شہلارضااورکوآرڈینیٹرپی پی گلگت ریجن سیدجعفرشاہ نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی اورگورنربرجیس طاہرنے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کوکامیاب بنانے کیلئے اختیارات اورسرکاری مشینری کااستعمال کیا۔

انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت المسلمین نے مجرمین کاکرداراداکرتے ہوئے الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کاسبب بنی تاہم ایک امیدوارجمیل احمدنے مجلس وحدت المسلمین کے تعاون کاشکریہ اداکیااورکہاکہ الیکشن میں وحدت المسلمین نے پیپلزپارٹی کوسپورٹ کیاہے ۔جمیل احمدکی بات سے دیگرامیدواروں نے اختلاف کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کااعلان کیاہے

متعلقہ عنوان :