پرویز رشید کا پارلیمنٹ ، پی ٹی وی پر حملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا مطالبہ، خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے ،تحریک انصاف بے قصور ہوئی تو استعفیٰ دیدوں گا ،وزیراطلاعات

جمعرات 11 جون 2015 09:18

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایوان میں مطالبہ کردیا کہ خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو کہ تحریک انصاف کے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملے کی تحقیقات کرے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز بجٹ تقریر کے دوران ایوان اس وقت مچھلی منڈی کا منظر اختیار کرگیاا جب وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے مطالبہ کیا کہ خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں کوئی حکومتی رکن نہیں بلکہ تمام اپوزیشن اراکین کو رکھا جائے،پارلیمانی کمیشن تحریک انصاف کے پارلیمنٹ پر حملہ اور پی ٹی وی پر حملے کی تحقیقات کرے اگر تحریک انصاف بے قصور ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گا لیکن اگر پی ٹی آئی قصوروار ثابت ہوئی تو پھر تحریک انصاف اراکین اپنے استعفے دوبارہ سے دے دینگے،اس دوران ایوان میں ایک دوسرے پر شدید آوازیں کسی گئیں