شاہ رخ نے کریبئین پریمیئر لیگ میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو فرنچائز خرید لی، ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے ڈیون براوو ، ڈیرن براوو اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس جیسے مایہ ناز نام شامل

جمعرات 11 جون 2015 08:32

ممبئی (اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انڈین پریمیئر لیگ کے بعد کریبئین پریمیئر لیگ میں بھی انٹری مار دی ، کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک نے سی پی ایل میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی فرنچائز خرید لی،، شاہ رخ خان نے20 جون سے شروع ہونے والے کریبئین پریمئیر لیگ کے نئے ایڈیشن کیلئے ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی فرنچائز کو خرید لیا ہے،، اداکار آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی شاندار کامیابی کے بعد،، تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی سی پی ایل میں بھی تہلکہ مچانا چاہتے ہیں،، ان کی ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے ڈیون براوو ، ڈیرن براوو اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس جیسے مایہ ناز نام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :