وزیراعظم ، وزیر داخلہ میں قربتیں بڑھنے لگیں، محو گفتگو ، مسکراہٹوں کا تبادلہ

جمعرات 11 جون 2015 09:18

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں ایوان میں کافی دیر تک ایک دوسرے کے ساتھ محو گفتگو رہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیراعظم محمد نوازشریف ایوان میں تشریف لائے تو بعد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بھی وزیراعظم کی ساتھ والی سیٹ پر آکر براجمان ہوئے تو نوازشریف نے کھڑے ہوکر سلام کیا جس کے بعد چوہدری نثار بھی نوازشریف کے ساتھ بیٹھ کر مختلف دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے رہے اور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کے تبادلے کاسلسلہ بھی جاری رہا

متعلقہ عنوان :