بنوں سیدگی میں سر چ آپریشن ،مشکوک افراد کے دیکھے جانے پر فائرنگ ، 5افراد مارے گئے

جمعرات 11 جون 2015 09:17

بنوں (اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء) ٹوچی سکاؤٹ کے اہلکاروں کا سیدگی میں سر چ آپریشن ،مشکوک افراد کے دیکھے جانے پر فائرنگ ، 5افراد مارے گئے شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس دوران گذشتہ روزٹوچی سکاؤٹ ونگ شمالی وزیر ستان کے علاقہ سیدگئی میں سر چ آپریشن کر رہا تھا کہ راستے میں چند مشکوک افراد دیکھے گئے جس کو روکنے کا شارہ دیا گیا لیکن وہ نہیں رکے جس پر ٹوچی سکاؤٹ کے اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5افراد سفیر اللہ سکنہ سیدگئی ،صمد خان سکنہ سیدگئی ،مجاہد سکنہ سیدگئی ،شاہ محمود سکنہ سیدگئی ،کالے خان سکنہ سیدگئی اور یسین سکنہ سیدگئی مارے گئے جس کی لاشیں ٹوچی سکاؤٹ ہیڈ کوارٹر لائے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :