”ذہانت کا اعتراف‘ اعزاز کے ساتھ“ کی تقریب قومی یکجہتی کا دلکش نظارہ ،شہبازشریف کا ایک گھنٹہ طویل خطاب، تعلیم کی اہمیت پر مفصل انداز میں روشنی ڈالی

جمعرات 11 جون 2015 09:13

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایوان اقبال میں پوزیشن ہولڈرز طلبا ء وطالبات کے اعزاز میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ایک گھنٹہ طویل خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر مفصل انداز میں روشنی ڈالی او راس ضمن میں قرآن پاک او رنبیﷺ کی تعلیمات کے حوالہ جات بھی دئیے-# ایک موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگرمعاشرے کا کوئی طبقہ گارڈ آف آنر کا حقدار ہے تویہ پوزیشن ہولڈرزطلبا وطالبات ہیں اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا-#تقریب میں پنجاب ،بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے طلبا وطالبات کو نقد انعامات او رتعریفی اسناد دی گئیں-اسطرح ”ذہانت کا اعتراف ‘ اعزاز کے ساتھ“ کی تقریب قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی بھرپور عکاسی کر رہی تھی، جس کا اعتراف پوزیشن ہولڈرز نے بھی اپنی تقاریر میں کیا-#وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو نقد انعامات وتعریفی اسناد دیتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا-#پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات اور ان کے اساتذہ کے لئے وزیراعلیٰ سمیت ہال میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کی تحسین کی-#وزیراعلیٰ نے کہاکہ اساتذہ ہمارے سروں کے تاج ہیں تاہم اب انہیں او روالدین کو سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کے حوالے سے اونر شپ لینی چاہیے-#وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں نے ایچی سن کالج میں گزشتہ برس سے میرٹ پر داخلہ یقینی بنایاہے او رکوٹہ سسٹم کا خاتمہ کیاہے او رمیرے اپنے خاندان کے بچے بھی میرٹ کے برعکس کالج میں داخلہ نہیں لے سکے کیونکہ میں کسی کو بھی میرٹ کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے سکتا-#تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا-# وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تقریب کے اختتام پر بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گنگنایا-

متعلقہ عنوان :