اسحاق ڈار نے خصوصی وظیفہ بھی شروع کردیا

جمعرات 11 جون 2015 09:19

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی بجٹ کی منظوری کیلئے اپوزیشن اور سینیٹ کی سفارشات اور تجاویز کو ماننے کے ساتھ ساتھ خصوصی وظیفہ بھی شروع کردیا ہے کمیٹی کا اجلاس ہو یا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بیٹھے ہوں ہر وقت الیکٹرانک تسبیح پر خصوصی وظیفے کا ورد کرتے رہتے ہیں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ کابینہ اور قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں مسلسل ورد کرتے رہتے ہیں اور ورد کے دوران الیکٹرانک کاؤنٹر پر نظر بھی دوڑاتے ہیں وزیر خزانہ کے قریی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ایک بزرگ کی جانب سے ملنے والے خصوصی وظیفے کا ورد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :