”ایوان میں شیر اور سونامی کی گھن گرج“،رانا تنویر اور شاہ محمود میں جھڑپ ،سخت جملوں کا تبادلہ،ایوان کی کارروائی15 منٹ کیلئے ملتوی،ارکان کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع،وفاقی وزیر نے شاہ محمود سے معذرت کر لی

جمعرات 11 جون 2015 09:21

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویراور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان جھڑپ اور ایک دوسرے کی طرف بڑھنے کی کوشش ،ارکان کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہواتو تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بجٹ اجلاس بارے لائیو کوریج اور ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تو اس دوران وفاقی وزیر رانا تنویر اور شاہ محمود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوااور ایک دوسرے دیکھ لینے کی دھمکیاں دیں اس دوران ارکان جھگڑنے کیلئے ایک دوسرے کی جانب بڑھے تاہم ارکان قومی اسمبلی دونوں ارکان کے درمیان بچ بچاؤ کرایا اور دونوں ارکان کو اسمبلی ہال سے باہر لے گئے،جھڑپ کے دوران سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی کارروائی15 منٹ کیلئے ملتوی کر دی،اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو وفاقی وزیر رانا تنویر نے اپنے رویہ کیخلاف شاہ محمود قریشی سے معذرت بھی کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :